کمیونٹی انوالومنٹ براڈکاسٹنگ سروس (CIBS) ویب سائٹ کا [ اردو] ورژن
صرف منتخب معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے تمام مواد تک انگریزی میں رسائی حاصل کر سکتے
ہیں انگریزی ، روایتی چینی یا آسان چینی میں
RTHK سماج ، غیر سرکاری تنظیموں اور پسماندہ افراد کو کمیونٹی انوالومنٹ براڈکاسٹنگ سروس (CIBS) کی فراہمی
کے ذریعہ نشریات میں حصہ لینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے اپنے ریڈیو ایئر ٹائم کا کچھ حصہ وقف کررہا
ہے۔
CIBS کے تحت ، افراد اور تنظیموں کے ساتھ ساتھ مختلف نسل کے لوگ RTHK پر نشر ہونے والے ریڈیو
پروگراموں کی پیشکش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
RTHKکامیاب درخواست دہندگان کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے جو CIBS کے تحت پروگراموں کی پیشکش
میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
فی الحال CIBS ہر ہفتے 17 گھنٹے نئے پروگرامز نشر کرتا ہے۔ ان میں سے ، کم سے کم 5 گھنٹے بالخصوص نسلی
اقلیتی موضوع پر تیار کیے گئے ہیں۔ مختلف نسل کے لوگوں سے متعلق ہوتے ہیں۔ اب تک ، نشریاتی زبانوں میں
کینٹونیز ، پوتھنگوا ، انگریزی ، افریقی ، عربی ، ہاکا ، ہندی ، جاپانی ، کناڈا ، کورین ، نیپالی ، پنجابی ، سنسکرت ،
ہسپانوی ، تگالوگ ، تامل ، تیلگو ، تھائی اور اردو شامل ہیں۔
کامیاب درخواست دہندگان RTHK پر نشر ہونے والے ریڈیو پروگرام تیار کریں گے۔ ہر ریڈیو پروگرام 13 اقساط پر
مشتمل ہوتا ہے۔ ہر قسط کا دورانیہ یا تو ایک گھنٹہ ہے یا آدھا گھنٹہ۔
ہر سال درخواست دینے کے لیے دو مرحلے ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے براہ کرم CIBS کی ویب
سائٹ cibs.rthk.hk پر تازہ ترین اعلانات دیکھیں
اہلیت کا معیار
درخواست فارم
آپ کو تیار کرنے کی ضرورت ہے:
درخواست کا طریقہ کار
تفصیلات کے لیے براہ کرم CIBS ہینڈ بک سے رجوع کریں.